رمضان کی خصوصی مشروبات اور شفائی ٹانک

نہ بھوک نہ پیاس روزہ گزرے شاندار دار 

یہ ٹوٹکہ رمضان المبارک کے لیے لاجواب ہے کھجور کو دھو کر اس کے اندر سے گھٹلیاں نکال لیں اس کے اندر تھوڑی سی بالائی اور شہد ملا کر کھائیں اس سے جسم میں طاقت رہے گی بھوک کا احساس نہیں رہے گا۔ تین کھجوریں سحری میں استعمال کریں اور تین کھجوریں افطاری میں بہت مزے کی لگتی ہیں مزہ بھی اور صحت بھی


 کھجور کی روٹی ذائقہ لاجواب فٹنس بے مثال 

طاقت فٹنس صحت مند جسم اور شاندار جوانی کے لیے کھجور کی روٹی ایک بہترین ٹانک ہے جو روٹی جسم میں بہت زیادہ طاقت و قوت پیدا کرتی ہے رنگ برنگے کیپسول طاقت کی گولیاں انجیکشن اس روٹی کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

 بنانے کا طریقہ: پکی ہوئی نرم دس کھجوریں لیکر رات کو پانی میں بھگو دیں صبح ان کھجوروں کواسی پانی میں اچھی طرح ہاتھوں سےمل لیں کہ کھجوروں کے ریشے اس پانی میں حل ہو جائیں گھٹلیاں نکال دیں پھر اس پانی میں ایک چٹکی اجوائن ڈال دیں اب اسی پانی سے آٹا گوند لیں اور اس کی روٹی پکا کر سحری اور افطاری میں کھائیں۔ نوٹ : کھجور کا پانی روزانہ تازہ بنا کر استعمال کریں کیونکہ بارہ گھنٹوں کے بعد اس میں خمیر پیدا ہو جاتا ہے


تین کھجور کا مشہور ٹوٹکا ایک اور مشاہدہ

 کھجور الحمدللہ گھر میں ہی پہلے سے دستیاب ہوتی ہیں سارا رمضان سحری کے وقت یہ ٹوٹکہ استعمال کریں یقین کیجیے پہلے دن ہی طبیعت میں فرحت اور سکون آئے گا رات تک تھکاوٹ نہ ہوگی جسم مطمئن اور پرسکون رہے گا ٹوٹکہ یہ ہے سحری کے وقت کھانا کھانے کے بعد تین عدد کھجوریں لے ایک کھجور منہ میں ڈال کر اچھی طرح چبائیں اور ساتھ پانی کا ایک گھونٹ لیا اور دونوں کو منہ میں اچھی طرح مکس کرکے نگل لیں اسی طرح تینوں کھجوریں کھائیں سارا دن پیاس نہیں لگے گی


 چمچ سحری میں پی لیجئے فائدہ حیران کر دے گا

 سامعین اگر آپ گرمی کی آمد سے پریشان ہیں اور خاص طور پر رمضان المبارک میں روزہ کیسے گزاریں گے یہ سوچ سوچ کر ہلکان ہو رہے ہیں تو آپ کی پریشانی ختم ہرگز نہ گھبرائیں ایک فیصد بھی مایوس نہ ہوں آپ کے لئے ایک مختصر سا ٹوٹکہ لایا ہوں اس کو بنا لیں بس بے چینی گھبراہٹ پریشانی چڑچڑاپن اور بیماریاں ختم

 ھوالشافی: گل نیلوفر ،گلاب کے پھول، آملہ مبہیر،ہڑیڑ، گاوزبان املی آلو بخارا کے علاوہ باقی تمام پچاس پچاس گرام اور املی آلو بخارا ایک ایک پاؤ۔ ان سب کو تقریبا 8 کلو نیم گرم پانی میں ہلکا کوٹ کر رات کو بھگودیں۔ صبح اٹھ کر ہلکی آج پر ابالیں جب تین کلو پانی جل جائے تو اتار کررکھیں اور ٹھنڈا ہونے پر پانی نتھارلیں۔ اس میں پانچ کلو چینی ملا کر ہلکی آنچ پر پکاتے رہیں۔ اچھی طرح گاڑھا پکا کر خشک بوتلوں میں محفوظ رکھیں بس شربت تیار ہے۔ چاہے حسب پسند کوئی خوشبو ڈال سکتے ہیں۔ بس اس کی رنگت کو نا دیکھیے گا اور ظاہری ذائقے کو نہ دیکھیے گا بلکہ اس کے اندرونی کمال صحت تندرستی اور صحت کو دیکھیے گا آپ یقین نہیں کر سکتے اس کے کمالات کتنے زیادہ ہیں ترکیب استعمال: چار بڑے چمچ افطاری اور سحری کے وقت ایک گلاس پانی میں ڈال کر پی لیں۔ رمضان کے علاوہ بھی چار بڑے چمچ دن میں چار بار، بڑوں کے لئے اور چھوٹوں کے لئے ایک چمچ سے تین چمچ دن میں چار بار حسب طبیعت مقدار میں کمی بھی کر سکتے ہیں کوئی سی سائیڈ ایفیکٹ نہیں اور نہ کوئی برے اثرات ہیں صحت ہی صحت تندرستی ہی تندرستی


سحری میں طاقت قوت اور شفا کا ڈرم انڈے لیجئے

 جن لوگوں کو پرانی پچیش آنتوں کا السر اور زخم یا جو لوگ باہر کے کھانے اور فاسٹ فوڈ کھا کھا کر اپنا جگر معدہ، آنتیں اور مثانہ ختم کر چکے ہیں لاعلاج ہیپاٹائٹس، پرانی بواسیر جس میں قبض اور خون آتا ہو۔ خیال آنے پر قطرے کا پیشاب کے بعد قطرے۔ خواتین کی پرانی لیکوریا اور مردوں کا جریان کھانے کے بعد جلن، تیزابیت، گیس، تبخیر کھٹے کھٹے ڈکار آنا، سینے کی جلن، پرانی قبض اور ٹائیفائیڈ یا اس کے بعد کے برے اثرات۔ گرمی کیسی ہی ہوں اور کتنی بھی شدت کی ہو یا آپ نے روزہ رکھا ہے اور سخت گرمی کا روزہ ہے اور آپ چاہتے ہیں گرمی کا روزہ ہوگرمی کا کام ہویعنی کوئی کاروبار ہو اور گرم علاقہ ہو تو پھر پریشانی کیسی؟ یہ ٹوٹکا انتہائی کارآمد ہے بس سحری اور افطاری میں استعمال کریں طریقہ استعمال: پچاس گرام تخم ریحان 50 گرام تخم بلنگ(تخم ملنگا) میں مکس کرکے رکھ لیں۔ رات سوتے وقت ایک گلاس تازہ ہلقے ٹھنڈے دودھ میں ایک چمچ ڈال کر کچھ دیر چمچ سے ہلائیں اور پھر گھونٹ گھونٹ کر کے پی لیں۔ اسی طرح سحری میں بھی کیجئے۔ یہ ایک گلاس آپ کو پورا دن صحت مند طاقت ور اور تازہ دم رکھے گا آپ سوچ نہیں سکتے کہ آپ اپنے اندر کتنا حیرت انگیز ٹانک انڈیل چکے ہیں۔

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی