کتابوں کو کیڑوں سے بچانا
لیموں کے چھلکے کتابوں میں رکھنے سے کتابوں میں کیڑا نہیں لگتا
المونیم کے برتن صاف کرنے کے لئے
سوکھے ہوئے لیموں کے چھلکے گرائینڈر میں پیس لیں۔ پہلے دم سے دھوئیں پھر یہ پسے ہوئے چھلکے المونیم کے برتن پر رگڑیں۔ برتن صاف ہو جائیں گے۔ ریت اور نمک کے آمیزے سے بھی برتن چمکتے ہیں۔
پینٹ کرنے والے برش خراب ہونا
برش کافی مہنگے آتے ہیں۔ گھر میں خواتین احتیاط نہیں کرتی ہیں۔ برش استعمال کرکے مٹی کے تیل سے دھو کر خشک کر کے رکھیں تو برش ٹھیک رہتے ہیں۔ گھر میں رکھا ہوا برش بہت سخت ہے اور اس کے بال الجھ گئے ہیں تو آپ ایک ڈبے میں مٹی کا تیل ڈالیں اور اس میں برش کو چند گھنٹے بھیگا رہنے دیں پھر برش کو صاف کرکے نکال لیں آپ کو جلدی استعمال کرنا ہے تو پیٹرول میں بیس منٹ کے لیے بھگو دیں۔ برش صاف ہو جائے گا۔
بھاری اشیاء کو حرکت دینا
اگر آپ اپنی بھاری بھرکم الماری، ریفریجریٹر یا کسی وزنی صندوق کو کھسکانا چاہتی ہیں یا اس کی جگہ تبدیل کرنا چاہتی ہیں تو اس چیز کی اطراف میں تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر فرش پر چھڑک دیں۔ اس طرح اس شے کو باآسانی حرکت دینے میں مدد مل جائے گی اور فرش پر رگڑ کے نشان بھی نہیں پڑھیں گے۔
بال پوائنٹ کی نشانات
کوئی بھی اچھا برتن دھونے والا صابن میکس داغ پر ٹوتھ برش کی مدد سے ملیں۔ اس بات کا خیال رہے کہ داغ پر پہلے پانی نہیں لگانا ورنہ صاف نہیں ہوگا۔ صابن برش سے لگانے کے بعد تین منٹ تک چھوڑ دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔ داغ صاف ہوجائے گا۔
پرانے اسپنچ کو نیا کرنا
گھر میں برتن دھونے سے اسپائڈر دب جاتے ہیں۔ اسپنر گندے ہو جائیں تو صابن سے دھو کر انہیں کسی پلاسٹک کے پیالے میں پانی کے اندر بھگو دیں۔ آدھا آدھا چھوٹا چمچ سرکہ اور ایک چمچ نمک ڈال دیں۔ رات بھر بھیگے رہیں۔ صبح انہیں نچوڑ کر نکال لیں۔
موتیا اور چنبیلی میں زیادہ پھل لانا
گھروں میں موتیا اور چنبیلی لگاتے ہیں تاکہ اس کی خوشبو مہکے۔ اس کی جڑ میں اگر لسی یا چھاچھ ڈالیں، دودھ کی دیگچی دھو کر اس کا پانی ڈالیں تو بہت پھول آتے ہیں۔ بڑی بوڑھیوں کا آزمودہ چٹکلہ ہے۔
امرود میٹھے کرنا
جو امرود کا درخت میٹھے پھل نہ دے تو اس کی جڑ کے پاس زمین کھود کر پرانا گڑ کوٹ کر ڈال دیں۔ پھول آنے سے پہلے یہ ٹوٹکہ آزمایا۔
کچھ لوگ بکرے کی قربانی کرتے وقت خون بھی امرود کی جڑوں میں ڈالتے ہیں۔ ہر سال تھوڑا سا گڑ ڈالنے سے پھل میں مٹھاس آتی ہے۔
کپڑے کا رنگ محفوظ کرنا
گرمیوں میں اگر کاٹن اور لان کے کپڑوں کو لاہوری نمک کے پانی میں بھگو کر سلوائیں تو رنگ نہیں نکلے گا۔
صوفی یا اس قسم کے فرنیچر کی صفائی
صوبوں یا اسی قسم کے فرنیچر کی صفائی کافی دقت طلب ہے اس کو آسان کرنے کے لئے ایک دھلی ہوئی چادر کو نیم گرم پانی میں بھگو کر آہستگی سے نچوڑ لیں پھر اس کو صوفے پر پوری طرح پھیلا کر صوفے کی گدیوں پر کسی چیز سے ہلکی ہلکی ضربیں لگائیں۔ تمام گرد اور دھول مٹی چادر میں آجائے گی اور صوفے بالکل صاف ہو جائیں گے۔
گلاب کے پھول بڑھانا
سال میں دو دفعہ ان کی شاخیں تراش دیا کریں۔ چائے کا پانی جو کیتلی میں بچ جائے۔ وہ ڈالا کریں۔ لندن میں بوڑھی خواتین گلاب کے پودے کے پاس صبح و شام دس دس منٹ بیٹھ کر اس کی دیکھ بھال کرتی ہیں ان سے بات چیت کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ پودے بھی حساس ہیں۔ ان سے محبت کا برتاؤ کیا جائے تو ان میں بے حد پھول آتے ہیں
دروازوں کی چرچراہٹ دور کرنا
صابن0 کے چند ٹکڑے سرسوں کے تیل میں گرم کرنے کے بعد لکڑی کے دروازوں اور چارپائیوں کے جوڑوں یعنی قبضوں میں ڈالنے سے کافی عرصے کے لیے چرچراہٹ ختم ہو جائے گی۔
پودینہ لگانے کا آسان ٹوٹکا
گھر میں پودینہ لگا ہو تو تازہ تازہ توڑ کر کئی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپ بازار سے ایک پودینہ کی گنڈی لائیں۔ پتے توڑ لیں، ڈنڈی کو آہستہ سے دوہرا کریں اور زمین میں لگادیں۔ دونوں سرے اوپر کی جانب ہوں۔ پاس پاس پودینہ کو لگا دیں۔ چند دنوں میں پتے نکل آئیں گے۔ پودینہ گھر میں ہوں تو ہر کھانے کے ساتھ چٹنی بنائی جا سکتی ہے جس سے کھانا خوب ہضم ہوتا ہے۔
اوون کے برتن پر سے داغ اتارنے کے لیے
دو بڑے چمچے بورک کے وم میں ملا لیں اور پانی میں گھول کر کپڑے سے برتن پر لگا دیں۔ آدھ گھنٹہ بعد کپڑے پر وم لگا کر اچھی طرح دھولیں، داغ اتر جائیں گے۔ نمک اور سرکہ لگانے سے بھی داغ کم ہو جاتے ہیں۔
مولی کا ٹکڑا اگانا
ایک مولی ذرا بڑی سی لیں۔ ڈیڑھ انچ جڑ کے قریب رہنے دیں۔ باقی مولی کاٹ کر استعمال کرلیں۔ اب کسی تیز نوکیلے چاقو سے آہستہ آہستہ مولی کو بیچ میں سے کھوکھلا کریں۔ اس کا دھیان رکھیں کہ جڑ کے پاس سوراخ نہ ہو جائے۔ پتے اتار دیں، صرف چند چھوٹی کونپلیں نیچے رہنے دیں۔ مولی میں پانی بھر دیں۔ دونوں اوپر کی طرف سے سوراخ کر کے دھاگے یا تار کی مدد سے اسے کہیں لٹکا دیں۔ جب پانی ختم ہو جائے تو اور ڈال دیا کریں۔ مولی میں سے پتے نکل آئیں گے اور بعد میں چھوٹے چھوٹے مونگرے بھی لگیں گے۔ سجاوٹ کے لئے اچھی لگتی ہے۔
اسپنچ میں ہرے پودے
ایک نیا اسپنچ لے کر کسی پلیٹ میں رکھیں۔ اسے گیلا کرلیں۔ اب اس میں لوبیے اور سیم کے بیج، گیہوں اور مکئ کے دانے حسب مرضی ڈال دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو اور چھٹا دے دیا کریں چار پانچ دن میں بیج پھوٹ کر نکل آئیں گے، ان کو پانی دے دیا کریں۔ اسپنچ میں اگے ہوئے پودے خوبصورت معلوم ہوں گے۔
پلاسٹک کے برتن صاف کرنے کے لئے
پانی گرم کریں اس میں تھوڑا سا نمک اور کپڑے دھونے والا سوڈا ڈال دیں۔ برتن پانی میں بھگو کر صاف کرلیں۔ نائلون کے برش پر عمل لگا کر رگڑیں۔ بعد میں صابن لگا کر دھوئیں۔ برتن ٹوکریاں صاف ہو جائیں گی۔ بعد میں کپڑے سے خوب خوش کرکے رکھیں۔
ٹرے میں پودے
کوئی چھوٹی خوبصورت گہرے کناروں والی ٹرے لیں۔ اس میں مٹی میں بچھائیں اور بیج ڈال دیں۔ عام طور پر سیم، لوبیا، ماش، گیہو کے دانے ڈالتے ہیں لہسن بھی لگا سکتی ہیں۔ اب اس میں پانی دیں۔ تھوڑی دیر کے لئے دھوپ میں بھی رکھ دیا کریں پودے نکل آئیں گے۔ سر سبز کونپلیں آپ تازے سلاد میں استعمال کر سکتی ہیں
گملے میں نیا پودا لگانا
گلے میں نیا پودا لگانا ہو تو اس کے لئے گملے کی تہہ میں تھوڑے سے چھوٹے چھوٹے پتھر ڈال دیں۔ ان کے اوپر سوکھی پتیاں اور کچھ کچن کا کچرا وغیرہ ڈال دیں اب کملے میں چکنی مٹی ڈال کر پودا لگائیں پودے کو غذائیت فراہم ہوتی رہے گی۔
پودوں کی بہترین نشوونما
اگر آپ جانتے ہیں کہ آپ کے پودوں کی نشوونما بہت بہترین ہو تو جس پانی میں چاول دھوئے اور بھگوئے جاتے ہیں وہ پانی پھینکنے کی بجائے پودوں کی جڑوں میں ڈال دیں یہ کھاد کا کام بھی کریں گے اور پودوں کی بہترین نشوونما بھی ہوتی رہے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں