کپڑے سے زنگ کا داغ دور کرنا
اگر کپڑے پر زنگ کا داغ لگ جائے تو دودھ میں ایک گھنٹہ ڈبو دیں اور پھر صابن سے دھولیں۔ داغ ختم ہو جائے گا۔
چاقو کو صاف کرنا
چاقو صاف کرنے کا طریقہ نہایت آسان ہے۔ کچا آلو چیر کر چاقو پر اچھی طرح ملیں۔ اس سے چاقو بالکل صاف ہوجائے گا۔ چاقو پر وقتا فوقتا یہ عمل دہراتے رہنا چاہیے تاکہ چاقو بالکل صاف شفاف رہے۔
جلنے سے چھلا نہ پڑے
بعض اوقات کھانا پکاتے وقت گرم گھی یا کوئی بھی چیز ہمارے اوپر گر جاتی ہے اس کے لیے فوری طور پر جلی ہوئی جگہ پر ٹھنڈا گھی لگائیں اس سے نہ تو چھالا پڑے گا نہ ہی جلن ہوگئی اور دو سے تین گھنٹوں بعد جلد ایسی ہوگی جیسے جلنے سے پہلے تھی یعنی نشان بھی نہیں پڑے گا۔
شہد کی مکھی بھڑ کا کاٹنا
پھٹکڑی پانی میں گھول کر فورا لیپ کردیں یا پھٹکڑی کی ڈلی پگھلا کر گرم گرم ڈنک کے اوپر چپکا دیں۔ زہر دور ہوجائے گا۔
کنگے صاف کرنا
کنگھے میلے برے لگتے ہیں۔ ویسے بھی ہر پندرہ دن کے بعد انہیں صاف کر لینا چاہیے۔ ایک برتن میں پانی گرم کریں اور کسی تسلے میں کنگھے ڈال دیں۔ اب آپ کنگھوں پر سرف چھڑک دیں۔ کھولتا ہوا پانی کنگھیں میں ڈالیں اور رکھ دیں۔ پانی نیم گرم رہ جائے تو آپ برش سے کنگھے صاف کریں۔ صاف پانی میں دھو کر تھوڑے سے پانی میں ڈیٹول کے چند قطرے ڈالیں۔ اس میں کنگھی بھگو کر نکال لیں۔ دھوپ میں سکھا لیں۔ کنگھے صاف ستھرے ہو جائیں گے۔
میلے جھاڑنے دھونا
کپڑے دھونے کا سوڈا اور صابن پانی میں حل کریں اور اس میں ہی میلے تیل کے چکٹے ہوئے چھاڑن ڈال دیں۔ پانی میں پکائیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اب انہیں برش سے صاف کر کے دھو لیں۔
سگریٹ کی بو
سگریٹ کی بو ختم کرنے کے لیے ایش ٹرے میں تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر ڈال دیں۔ ختم ہو جائے گی۔
املی سے مہندی کا رنگ تیز کرنا
املی کو بھگو دیں پانی میں تقریبا 20 منٹ اس کے بعد املی پانی سے میں چھان لیں اور اس کے پانی میں مہندی گھول لیں اور لگا لیں۔ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ لگا رہنے دیں۔ مہندی کا رنگ شرطیہ تیز ہوگا۔
دیواروں اور دروازوں پر پینسل کے نشان
عام طور پر چھوٹے بچے پنسل اور قلم سے دیواروں اور دروازوں پر تصویریں وغیرہ بناتے رہتے ہیں۔ انہیں صاف کرنے کے لئے ایک صاف کپڑے کو پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں پھر اس پر سہاگہ چھڑک کر دیواروں اور دروازوں کے دھبوں پر رگڑیں دھبے صاف ہو جائیں گے۔
بلب کی عمر اور روشنی میں اضافہ
برف پر لگا گردوغبار ہر دوسرے دن صاف کریں۔ بلب کی روشنی اور عمر دونوں زیادہ ہو جاتی ہیں۔
مسہری کی چوں چوں پرانی وضع کی مسہریاں جونوارڈ کی ہوں ان میں اٹھتے بیٹھتے وقت چوں چوں کی آواز آتی ہے۔ ان کی چولوں میں موم کر کے صابن ملائیں اور تھوڑا تھوڑا چاروں چولوں میں لگا دیں، آواز نہیں آئے گی۔
پنکھے کی آواز کم کرنا
پرانے پیڑسٹل پنکھے بہت آواز دیتے ہیں۔ رات کو سونا مشکل ہو جاتا ہے۔ آپ ہر تیسرے دن تھوڑا سا تیل پنکھے میں دیں اور پنکھے کے نیچے پرانی موٹی فائل کے پرانے اخبارات کی تہہ لگا کر رکھیں۔ آواز آنی بہت کم ہو جائے گی ہر ماہ پنکھے کی صفائی کرا لیں تو پنکھے جلدی خراب نہیں ہوتے۔
واش بیسن کی صفائی کرنا
واش بیسن کی پیلاہٹ دور کرنے کے لیے تارپین کے تیل اور نمک کا مکسچر بنا کر واش بیسن کو صاف کریں اور تقریبا آدھے گھنٹے بعد واش بیسن کو گرم پانی سے دھو لیں۔
تالو میں زنگ لگ جانا
بارش میں تالا لگا رہے تو زنگ لگ جاتا ہے۔ سرسوں کا تیل کپڑے پر لگا کر اوپر سے صاف کریں۔ پھر مٹی کا تیل لگا کر کپڑے سے پونچھ دیں۔ چابی پر بھی تھوڑا سا تیل لگائیں۔ تالا کھول کر سیدھا رکھیں۔ تاکہ جو بھی پانی ہو وہ نکل جائے۔ مٹی کا تیل نہ ہو تو مشین کے تیل سے خوب صاف کر لیں۔ تیل سے زنگ دوبارہ نہیں لگے گا اور تالے ٹھیک رہیں گے۔
کڑھائی والے کپڑوں کی حفاظت کے لئے
گولڈن اور سلور کڑھائی کیے ہوئے کپڑوں کو کالا ہونے سے بچانے کے لئے الٹا کر کے کالے ململ کے کپڑے میں لپیٹ دیں اور ہمیشہ پرفیوم کپڑوں کے اندرونی جانب لگائیں
پانی کا کھارا پن دور کرنے کے لیے
کنویں یا بورنگ کا پانی اکثر نمکین اور بھاری ہوتا ہے اس کو ہلکا کرنے کے لیے آپ ایک بالٹی پانی میں ایک چائے کا چمچ بورک پاؤڈر اور ایک چائے کا چمچ سرکہ ملا دیں۔ آپ آسانی سے نہانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
مچھر قریب نہ آنا
کسی کپ میں تھوڑا سا پانی لے کر اس میں دو چار ٹکڑے کافور کے ڈال دیں اور اس برتن کو اپنے پاس رکھ کر آرام سے سو جائیں مچھر قریب نہیں آئیں گے
کپڑوں سے استری کا داغ دور کرنا
کپڑوں میں سے استری کے جلے ہوئے نشان دور کرنے کے لیے ٹشوپیپر نشان پر رکھ کر اوپر تین چار قطرے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کے ٹپکائیں اور فورا ٹشو کے اوپر استری پھیریں۔ نشان صاف ہو جائیں گے۔
پانی کی نالی صاف کرنا
بعض دفعہ نالی میں ریت اور مٹی آنے سے سوراخ بند ہو جاتا ہے۔ لال بیگ زیادہ ہو جائیں تو جب بھی نالی بند ہو جاتی ہے۔ کیوں کہ یہ سوراخوں کے اوپر ہی اپنا گھر بناتے ہیں اور جب مرتے ہیں تو ان کا جسم پھول کر نالی بند کر دیتا ہے۔ فینائل کا روزانہ استعمال کیڑے مکوڑوں سے بچاتا ہے۔ پانی کی نالی تیز گرم پانی اور فینائل سے ہفتہ میں ایک بار صاف کریں اور نانس کے ٹکڑے سے سوراخ صاف کر دیا کریں۔ اس طرح نالی بند نہیں ہوگی نہ کیڑے پیدا ہوں گے۔
قالین کی صفائی کرنا
ایک سوتی کپڑے کو تارپین کے روغن اور گرم پانی میں بھگو کر قالین پر پھیریں۔ بعد میں برش سے صاف کر یں۔ لیں طریقے سے قالین صاف ہو جائے گا۔
سفید فرنیچر کی صفائی کرنا
سفید فرنیچر کو صاف کرنے کے لیے سرکہ اور پانی کو برابر مقدار میں مکس کرکے کاٹن میں بھگوکر فرنیچر کو صاف کریں۔ اس سے داغ دھبے بھی دور ہوں گے اور فرنیچر میں چمک آئے گی۔
سیاہی کے دھبے
انگلیوں پر کیلے کے چھلکے رگڑنے سے سیاہی کے دھبے دور ہو جاتے ہیں
زیورات کی گرہ کھولنا
عموما یوں ہوتا ہے کہ سونے کے چین یا کسی اور دھات کے زیورات ایک ساتھ رکھے جائیں تو ان میں گرہ لگ جاتی ہے۔ انہیں کھولنے کے لیے ان پر تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر چھڑک دیں۔ گر ہیں آرام سے کھل جائیں گی۔
کپڑے پر سے چیونگم کو ہٹانا
اگر آپ کے کپڑوں پر چیونگم چپک جائے تو اس پر اخبار پھیلا کر تیز گرم استری پھیریں۔ یہاں تک کہ چیونگم اخبار پر چپک کر اکھڑ جائےگا۔
دواوں کی احتیاط
جودوا بچ جائے آپ اسے ضائع کر دیں۔ شیشی کو دھو کر کوڑے میں پھینکیں۔ گولیوں اور کیپسول کو احتیاط سے رکھیں بچوں کی پہنچ سے ہر دوا دور رکھیں۔ ننھے بچے پھول کی طرح نرم و نازک ہوتے ہیں۔ ذرا سی بے احتیاطی خطرے سے ہمکنار کر سکتی ہے آپ کی یہ احتیاط بچوں کے لیے مفید ثابت ہوگی۔
ایک تبصرہ شائع کریں