ایک گرام کچی ہلدی کے کرشمات
جگر کے امراض، پتہ کی پتھری، معدے کے امراض، دل کے امراض، پیٹ بڑھ جائے، عورتوں کے امراض، رحم میں چربی، رحم کی گلٹی وغیرہ کیلئے ہلدی کچی خشک ایک گرام دارچینی ایک گرام، ادرک تین گرام پاؤڈر بنا کر ایک گلاس پانی میں پندرہ منٹ بھگو دیں اور ابال کر چھان لیں، ایک چمچ شہد ملا کر پی لیں شوگر والے بغیر شہد کے استعمال کر سکتے ہیں۔
ٹانگوں اور پیٹ پر ورم
عرق کانسی، عرق سونگ دو چمچ آدھا کپ شربت بزوری میں ملا کر استعمال کریں ٹانگوں اور پیٹ کے ورم سے آرام آ جائے گا
برین ٹیومر کے لیے
کلونجی، تخم سرس ہموزن پیس کر کیپسول بنا لیں۔ نیم گرم دودھ کے ساتھ دن میں تین بار استعمال کریں۔ جب تک مرض ختم نہ ہوجائے استعمال کرتے رہیں۔
خراٹوں سے نجات کا عجیب ٹوٹکا
رات کو پھٹکری کا ٹکڑا مریض کے سرہانے رکھ دیں انشاءاللہ خراٹے نہیں آئیں گے
جلدی امراض کے لیے
سنا مکی پچاس گرام، مہندی کے پتے 50گرام، نیم کے پتے 50گرام کوٹ پیس کر سفوف بنالیں، زیرو کے کیپسول بھر کر سادہ پانی کے ساتھ ایک کیپسول دن میں تین مرتبہ استعمال کریں جلدی امراض سے نجات مل جائے گی
کلر تھراپی سے شفائیہ ٹوٹکے
سرخ رنگ گردوں کی خرابی، قبض، اعصابی کمزوری، موشن، ہڈیوں کی کمزوری، جوڑوں کا درد ہوں، بھوک کی کمی، وزن کی کمی کے لیے موثر ہے
مالٹا یعنی اورنج رنگ: مردانہ، زنانہ بیماری، سکن ڈرائی،گھٹنوں میں آئل کی کمی، ایام میں خرابی، مردانہ کمزوری، آنکھوں میں خشکی وغیرہ کے لیے موثر ہے
پیلا رنگ: گیس، بھوک، وزن کی زیادتی، شوگر، کولیسٹرول، گلٹیاں، ہارٹ نالی بند، پیشاب کی زیادتی، خون پیدا کرنا، یورک ایسڈ، آراےفیکڑ، پروٹین بڑھنا، یاکڈنی وغیرہ کے لیے موثر ہے
نیلا رنگ: تھتھلاہٹ، تھائیرائیڈ، گلہ خراب، ٹانسلز ٹانسلز
بنفشی: نروس سسٹم، جوڑوں کی خرابی، بلڈپریشر، آنکھوں کی کمزوری، کانوں کی کمزوری کے لئے موثر ہے جامنی رنگ: سکن پرابلم، سستی کاہلی کے لیے موثر ہے۔ طریقہ استعمال: چار گھنٹے اسی رنگ کے جار میں پانی ڈال کر دھوپ میں رکھ دیں اور اس پانی کا استعمال سارا دن کریں گر تھراپی سے شفا پائے
کایا پلٹ نسخہ نظرانداز ہرگز نہ کیجئے گا
بواسیر، گھٹنوں جوڑوں کے درد، بلڈپریشر، نظر کی کمزوری، دماغ کی کمزوری، خشکی اور سکری وغیرہ کے لیے آملہ 300 گرام ھڑڑ 100 گرام، بہیڑا 200 گرام گرام،ہلدی 50 گرم لے کر مکس کر لیں
ماہواری، ہارمونز کی خرابی اور بانجھ پن کے لیے
ریوند چینی 50گرام، سونٹھ 50 گرام، میٹھا سوڈا 50 گرام پیس کر محفوظ کر لیں۔ صبح وشام آدھا چمچ چائے والا پانی کے ساتھ چند ہفتے استعمال کریں بے اولاد حضرات اس نسخے کے ساتھ درود شریف کا کثرت سے ذکر کریں انشاءاللہ جلد ہی اولاد ہو جائے گی
بے اولادی اور مردانہ کمزوری کے لئے یا جراثیم کے لیے بہترین نسخہ حاضر ہے
12 عدد سفید پیاز کا پانی نکال کر ہم وزن شہد میں پکالیں جب پیاز کا پانی خشک ہوجائے تو ٹھنڈا کر کے روزانہ ایک چمچ استعمال کریں۔ مردانہ کمزوری اور جراثیم کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ بے اولاد حضرات ضرور استعمال کریں۔
دانتوں میں درد اور دانت صاف کرنے کے لیے
سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر دانتوں پر لگائیں مسوڑھوں سے ریشہ نکل جائی گا دانت درد ختم ہوگا اور چمک آ جائے گی۔
سر کے بال سلکی، گھنے اور لمبے کرنے کے لیے ٹوٹکا
آملے، ریٹھے، سکاکائی ہموزن اور دار چینی کا پاؤڈر پانی میں رات کو بھگو کر صبح پکالیں جب پانی خشک ہوکر پیسٹ بن جائے تو سر پر لگائیں
گھر میں گھی نکالنے کا دیسی طریقہ
دودھ کی جتنی بالائی نکلتی ہے اگر اپ استعمال نہیں کرتے تو روزانہ اکٹھی کر کے فریز کر لیا کریں۔ جب دو تین کلو کی اکٹھی ہو جائے تو کسی بڑے برتن میں ڈال کر اس کو چولہے پر چڑھا دیں جب ہلکی سی بالائی گرم ہو جائے تو اس میں ایک چمچ دہی ملا کر چولہے سے اتار کر اچھی طرح ڈھانک کر گرم جگہ رات بھر رکھا رہنے دیں، صبح بالائی اکھٹی ہو جائے گی۔ گراینڈر یا چاٹی میں ڈال کر مکھن نکالئے مگر مکھن نکالتے ہوئے ٹھنڈا یخ پانی ڈالیںے، مکھن اکھٹا ہو کر اوپر آجائے گا، جو مکھن اوپر آئے اسے ہاتھ سے علیحدہ برتن میں ڈالتے جائیے اب جتنا بھی مکھن اکٹھا ہو تمام کو اکٹھا کر کے چولہے پر ہلکی آنچ پر پر اچھی طرح پکائیے، کچھ ہی دیر کے بعد گھر کا خالص غذائیت اور طاقت سے بھرپور دیسی گھی آپ کے سامنے ہو گا استعمال کیجئے اور خوش رہیے۔
رمضان میں صدیوں سے آزمودہ ٹوٹکا
خالص سرکہ انگوری ایک پیالی میں ڈال کر اس میں تین عدد انجیر کے دانے بھگو دیں صبح کو یہ انجیر کھالیں خون کی جتنی بھی کمزوری ہو تو چند دنوں میں بالکل ختم ہوجاتی ہے خاص طور پر حاملہ خواتین یہ ٹوٹکا ضرور آزما ئیں کبھی بھی ایچ بی کم نہیں ہوتا یہ ٹوٹکا صدیوں سے آزمودہ اور بہت مشکل سے ایک بزرگ سے ملا ہے لیکن میں سامعین کو یہ ٹوٹکہ دے رہا ہوں سوا دو لیٹر پلاسٹک کی بوتل میں خالص دیسی انگور ڈال کر رکھ دیں، آدھی سے زیادہ بوتل انگوروں سے بھر لیں، اور سختی سے ڈھکن بند کر دیں، اس بوتل میں صبح شام گیس پیدا ہو گی آپ نے صرف ایک ڈیوٹی دینی ہے کہ صبح شام ہلکا سا ڈھکن کھول کر گیس نکالتے رہیں اور یہ عمل اس وقت تک کرنا ہے جب تک گیس بننا ختم نہ ہو جائے گی جب کیس بنا ختم ہوجائے ان انگوروں کو بوتل سے نکال کر اچھی طرح نچوڑلیں یہ آپ کا بہترین اورخالص سرکہ انگوری تیار ہو جائے گا اور یہ بے شمار امراض معدہ و جگر اور خاص کر آنتوں کے مریض کیلئے بے حد مفید ہے افطار دسترخوان کی زینت بنائیے تندرست ہو کر عبادات کیجئے۔بڑی اچھی لگے
ایک تبصرہ شائع کریں