نان اسٹک پین پر سے دھبہ ہٹانا
اگر نان اسٹک پین پر گہرا دھبہ لگ گیا ہو تو پین کو ایک پانی سے بھریں، آدھا کپ سرکہ شامل کریں اور 2ٹیبل سپون سوڈا بائی کارب ڈال کر دس منٹ تک ابالیں، پھر خشک کرلیں اور سلاد کے تیل سے رگڑیں۔
لیموں کا رس محفوظ کرنا
آپ برف کی خانے میں ٹرے میں لیموں کا رس جمالیں اور ان کے ٹکڑے نکال کر محفوظ کر لیں۔ جب بھی ضرورت پڑے آپ ایک ٹکڑا نکال کر استعمال کر سکتی ہیں
قالین پر بچے پیشاب کردیں تو
قالین پر پیشاب کا دھبہ بہت برا لگتا ہے۔ دوسرے یہ کہ بو بھی آتی ہے۔ بچے پیشاب کریں تو آپ فوراً گیلا اسفنج یا کپڑا لے کر دو تین دفعہ صاف کر لیں۔ اس طرح قالین پر دھبہ نہیں پڑے گا۔ بعد میں کمرے میں تھوڑا سا پرفیوم چھڑدیں۔
قالین پر سے شیشے کے ٹکڑے
بچے گلاس فیڈر توڑ دیں تو قالین پر سے شیشہ اٹھانا مشکل ہو جاتا ہے۔ آپ کوئی موٹا اونی کپڑا لیں۔ اسے ذرا سا گیلا کر لیں اور پھر اس سے کانچ کے ریزے سمیٹ لے۔ اس طرح آسانی سے کانچ سمیٹا جائے گا۔
گرمی کے موسم میں شربت جلدی بنانا
تین پاؤ چینی لے کر شربت کی خالی بوتل میں ڈال لیں۔ تھوڑا سا پانی ڈالیں۔ چینی گھل کر شیرہ بن جائے گی۔ یہ بوتل احتیاط سے ڈھکن لگا کر رکھیں۔ جب مہمان آئیں تو آپ شربت یا سکویش فورا بنا سکتے ہیں۔ لیموں کے رس کے ٹکڑے جمے ہوئے فریزر سے نکال کر لیموں کا شربت تیار ہو سکتا ہے اگر یہ شیرہ زیادہ دیر رکھنا چاہیں تو تھوڑا سا لیموں کا ست یا ٹاٹری ملادیں۔ ایک بوتل میں چٹکی بھر کافی ہے۔
فریج کی مچھلی تازہ کرنا
مچھلی صاف کرکے پلاسٹک کے لفافے میں اچھی طرح پیک کر کے رکھیں۔ برف خانہ میں یہ مچھلی کافی دن رہ سکتی ہے جب پکانی ہو تو نکال لیں اور گہرے فرائی پین میں آدھا کلو دودھ ڈال کر مچھلی پگھلنے دیں۔ اب آپ اسے کسی طریقے سے بھی پکائیں، مچھلی بالکل تازہ لگے گی۔
بلب سے بھنگے دور کرنا
گرمی میں اکثر رات کو بلب کے چاروں طرف پردار کیڑے اور پتنگ اکٹھے ہو جاتے ہیں کمرے میں بیٹھنا محال ہوجاتا ہے ایسی صورت میں آپ ایک پیاز کاٹ لے پیاز کے ٹکڑے کسی دھاگے کی مدد سے بلب کے پاس لٹکا دیں۔ سارے کیڑے بھاگ جائیں گے۔
تھوڑی دیر کے لئے کمرے میں اندھیرا کرلیں۔ اندھیرے سے کیڑے غائب ہو جائیں گے
چوہے بھگانا
گھوڑے کی دم کے موٹے موٹے بال لے کر قینچی سے باریک کتر کر آٹے میں ملا کر گولیاں بنا کر گھر میں بکھیر دیں۔ چوہے کھا کر بھاگ جائیں گے کیونکہ گھوڑے کے بال چوہے کے پیٹ اور آنتوں میں چبھن پیدا کرتے ہیں جن کی وجہ سے انہیں چین نہیں آتا اور اس طرح گھر چوہوں سے پاک ہو جاتا ہے
پنکھے کی تیل مشین کے تیل سے داغ دور
داغ کو صابن سے دھو لیں۔ پھر اس پر تھوڑا سا مکھن مل دیں۔ سرف پانی میں گھول کر محلول بنائیں۔ ایک چمچہ ایمونیا تازے پانی میں گھول کر علیحدہ رکھے باری باری دونوں چیزوں سے دھوئے
چائے کے داغ دور کرنا
سہاگہ، گرم دودھ اور گلیسرین سے چائے کے داغ دور کیے جاسکتے ہیں ان میں سے کوئی بھی چیز استعمال کر کے داغ سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے
پسینے کے داغ
پسینے کے داغ کے لئے بڑی بوڑھیاں یہ ٹوٹکا آزماتی ہیں کپڑے دھونے کے بعد تھوڑا سا سرکہ پانی میں ملا کر داغ والے حصے کو بھگوتی ہیں پھر دس منٹ صابن لگا کر دو لیتی ہیں ۔
کام آنے والے ٹوٹکے
دیسی شکر کا ایک گاڑھا شربت تیار کریں اور اس میں ادرک کے چند ٹکڑے ڈال دیں، خشک کریں اور پھر ہاضمہ کی دوا کے طور پر استعمال کریں۔
ادرک لہسن کے پیسٹ کو محفوظ رکھنے کے لیے ادرک اور لہسن کو پیسنے سے پہلے تھوڑا سا تل لیں اور پھر اسی تیل میں رکھ دیں۔
اگر آپ نے نئی گاڑی خریدی ہے اور اس پر کمپنی کا اسٹیکر لگا ہوا ہے تو آپ ان اسٹیکر کو نیل پالش ریموور سے صاف کر سکتے ہیں۔
بچوں کی کتابوں کے کنارے کو پھٹنے سے بچانے کے لیے ان پر اسکواش ٹیپ لگالیں، اس طرح وہ پھٹنے سے محفوظ رہیں گی۔
اگر آپ کے جسم کا کوئی حصہ جل گیا ہے تو اس پر ذرا سا ناریل کا تیل ہر آدھا گھنٹہ بعد لگا لیا کریں زخم ایک یا دو دن میں خشک ہو جائے گا۔
اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتی ہیں تو ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک ٹی اسپون شہد اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر پئیں، چند دنوں میں خود ہی فرق کا پتہ چل جائے گا۔
اگر آپ کا جوتا آپ کو کاٹتا ہے تو چمڑے کے جوتے کی اندرونی سطح پر کچے آلو رگڑیں، اس سے آپ کے جوتے آپ کو کاٹیں گے نہیں۔
استھما، کھانسی، متلی وغیرہ کو روکنے کے لئے آدھا کپ تازہ پیاز کا رس، دو ٹی اسپون شہد ملا کر پئیں۔
اپنے جسم کا دوران خون تیز کرنے کے لئے دن میں ایک مرتبہ کلونجی پاؤڈر سے جسم کو رگڑ کر دھوئیں۔
اپنے پیروں کے مردہ خلیوں کو مارنے کے لیے ایڑیوں، انگوٹھے انگلیوں ٹخنہ اور تلوے پر سرکہ اور دہی کا مساج کریں۔
مکھیوں سے نجات کے لئے
مکھیوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر تھوڑا سا جام لگا کر ایک پلیٹ میں رکھ دیں اور اس پر کوئی بھی زہریلا اسپرے کر دیں ساری مکھیاں اس کو کھانے کے لئے آئیں گے اور مر جائیں گے
انگور، جاپانی پھل اور امرود رکھنا
انگور وغیرہ کبھی دھو کر نہ رکھیے۔ جاپانی پھل بہت جلدی خراب ہو جاتے ہیں، امرود بھی کبھی دو کر نہ رکھیں۔ دھونے سے پھل خراب ہوتے ہیں۔ آب پھلوں کی چاٹ فریج میں رکھیں تو لیموں کا عرق چھڑک دیں۔پھلوں کا رنگ بھی نہیں بدلے گا اور چاٹ بھی ذائقہ دار رہے گی
دانتوں کا برش صاف کرنا
دانت کے برش جلدی خراب ہوتے ہیں آپ ہر ہفتہ برش کو نمکین پانی میں دس منٹ کے لیے بھگو دیں۔ اس طرح برش ٹھیک رہیں گے۔ تھوڑا سا نمک چھڑک دیں۔ اوپر سے کھولتا ہوا پانی ڈالیں۔ برش صاف ہو جائیں گے۔
کپڑے کے رنگوں کی حفاظت کے لئے
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کپڑوں سے رنگ نہ اترے تو پہلی مرتبہ پانی میں نمک ملا کر اسے اچھی طرح دھوئیں اس طریقے سے رنگ محفوظ رہتا ہے
روغنی نان اور روٹی محفوظ کرنا
گھر میں کوئی دعوت ہو تو روغنی نان بچ جاتے ہیں۔ آپ ان کو فریج میں محفوظ کر سکتی ہیں۔ پلاسٹک کے لفافے میں پیک کر کے برف خانہ میں رکھ دیں۔ جب ضرورت ہو تو دو چار نان نکالیں، توے پر رکھیں اور گرم کر لیں۔ روٹی اور نان تازہ محسوس ہوں گے، خوشبو بھی رہے گی۔ آپ روٹیاں بھی اس طرح محفوظ کرسکتی ہیں۔ مہمان آجائیں تو گرم کرکے پیش کر دیں بالکل تازہ لگیں گی۔
ڈبل روٹی بچ جائے تو وہ بھی آپ برف خانہ میں رکھ دیں۔ جب ضرورت ہو تو نکال کر اس سینک لیں۔
ریشمی سلکی قیمتی کپڑے دھونا
تازہ پانی میں جاگ بنا کر دھوئیں۔ انہیں ہاتھ سے زیادہ نہ ملیں، ورنہ خراب ہوجائیں گے۔ زیادہ احتیاط کرنی ہو تو کپڑے کی تہہ الٹی کر لے۔ اس طرح شلوار بھی الٹا کر کے دھوئیں۔ کپڑے خراب نہیں ہوں گے۔
کشیدہ کاری والے کپڑے دھونا
بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ دھاگوں کے رنگ بعض دفعہ کچے ہوتے ہیں۔ احتیاط سے کپڑے دھوئے جاتے ہیں۔ سب سے پہلے نمک کے پانی میں کپڑا بھگوئیے۔ پھر سے دھو کر کے کھنگال لیں۔ آپ نے قمیص پھیلانی ہے تو قمیض کے اندر کوئی موٹا کپڑا یا تولیہ رکھ کر پھیلا دیں۔ تار پر لٹکانی ہے تو قمیض کے اندر پلاسٹک کا لفافہ سیفٹی پن سے لگا دیں تاکہ دوسری طرف رنگ نہ آسکے۔ نیچے سے دامن نچوڑ کر قمیص سوکھنے کے لئے لٹکا دیں۔
اونی کپڑوں کے لئے
اونی کپڑوں کو ہلکے گرم پانی یا تازہ پانی میں سرف کی جاگ میں بھگو دیں۔ آہستہ آہستہ مل کر دھوئیں۔ تازہ پانی میں جھاگ نکال دیں۔ تیز گرم پانی میں نہ ڈالیں۔ اون کے ریشے سکڑ جائیں گے۔
تھوڑے سے ریٹھے لےکر ان کے چھلکوں کا سفوف کرلیں۔ یہ سفوف پانی میں پکا کر ہاتھ سے جاگ بنا لیں۔ اب اس میں تھوڑا سا سرف ملائیں۔ کپڑے بھگو کر صاف کر لیں اور تازے پانی میں دھو لیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں