لال بیگ سے بچنا
اگر آپ کے کچن کی الماری میں لال بیگ آتے ہیں تو آپ الماری میں اخبار کی بجائے موٹا خاکی کاغذ بچھادیں۔ لال میں نہیں آئیں گے
چھپکلی بھگانا
انڈے استعمال کرنے کے بعد ان کے خول احتیاط سے رکھیں ۔الماری میں اور جس جگہ چھپکلیوں کا شبہ ہو وہاں رکھ دیں۔ چپکلی بھاگ جائے گی چھپکلی پکڑنی ہو تو چنبیلی اور موتیے کا پھول کسی بڑے تنکے یا شاخ پر لگا کر چھپکلی کے سامنے کریں چھپکلی پھول کی خوشبو سے نیچے آئے گی۔ شاخ آہستہ آہستہ نیچے کر لیں اور چھپکلی کو چمٹے سے پکڑ کر باہر پھینک دے چھپکی میں زہر ہوتا ہے اس کا دھیان رکھیں رکھیں۔
سانپ بھگانا
ریٹھے کے چھلکوں کا باریک سفوف پانی میں گھول کر کمرے میں چھڑکنے سے سانپ بھاگ جاتے ہیں۔
سانپ بچھو وغیرہ کے لئے
لہسن کا پانی اور شہد ہم وزن لے کر ملا لیں تو سانپ اور بچھو کے کاٹے ہوئے کا زہر ظاہر ہوجائے گا اور اگر اسے لیپ بنا کر لگائیں تو بھی زہر دور ہوجائے گا ۔
مچھر دور بھگانا
کمرے میں گندھک یا کلونجی جلا کر دھواں کر دینے سے مچھر مر جاتے ہیں
سرو کی لکڑی اور سرو کے پتے بستر کے آس پاس بچانے سے مچھر نزدیک نہیں آتے
یوکلپٹس کا تیل روغن سنگترہ روغن الائچی اور سرسوں کا تیل ہم وزن ملا کر اسے تھوڑا سا جسم کے کھلے حصوں پر لگایا جائے تو مچھر نزدیک نہیں آئے گا۔
سرسوں کے تیل میں تھوڑی سی گوند ملا کر کسی سیاہ رنگ کے برتن مثلا کڑاہی وغیرہ پر لگا کر کمرے میں رکھ دیں۔ مچھر سیاہ رنگ کے برتن پر آئے گا اور پھر یہیں چپک کر رہ جائے گا۔
مچھر سے بچاؤ
مچھر کے کاٹنے سے انسان بیمار ہوجاتا ہے مچھروں سے بچنے کے لئے ان ٹوٹکوں پر عمل کریں:
نیم کی نمولیاں لیں، کوٹ کر سرسوں کے تیل میں جلا لیں ۔ اس تیل کی یہ خاصیت ہے جہاں ملیں گے وہاں مچھر نہیں کاٹے گا۔
نیم کے پتوں کی دھونی سے مچھر بھاگ جاتے ہیں۔
تھوڑے سے کوئلے جلا کر اس پر گندھک کا ٹکڑا رکھ دیں اور دروازے بند کر دیں۔ گندھک کی بو سے مچھر مر جائیں گے۔
بچھو کے کاٹے کے لیے
پیاز کا پانی بچھو کے کاٹے کے زخم پر لگانے سے درد کی شدت کم ہوجاتی ہے
بچھو کے لئے
مولی کا عرق نکال کر محفوظ کرلیں۔ بچھو کاٹ لے تو یہ عرق روئی سے دو تین بار لگائیں۔ ٹھنڈک پڑ جائے گی۔ مولی کے پتے خشک کر لیں جہاں سانپ بچھو کا شبہ ہو، وہاں اس کی دھونی دے دیں۔ مولی کے بیج تین ماشہ کے قریب کھانے سے سانپ، بچھو، بھر، شہد کی مکھی، زہریلے کیڑوں کا اثر دور ہوجاتا ہے۔ مولی کا رس لگائیں اور بیج کھلا دیں ۔ بچھو پر مولی کا پانی ڈالیں تو وہ مر جاتا ہے ۔
مولی کاعرق بوتل میں خراب نہیں ہوتا ۔ گھر میں نکال کر یہ عرق ضرور رکھیں۔
بھڑ یا بچھو کا کاٹنا
بھڑ یا بچھو کے کاٹنے کی صورت میں اگر فوری طور پر متاثرہ جگہ پر اجوائن کا لیپ کیا جائے تو فورا آرام
آجاتا ہے
چیونٹیوں سے بچنا
جب کوئی چیز کچن میں رکھیں تو ایک لمحہ کے لیے سانس روک لیں ۔ پھر کھانے کی چیز رکھ دیں۔ چیونٹیاں نہیں آئیں گی۔
چیونٹی کے بل کے پاس ہلدی کا دائرہ بنا دیں۔ چیونٹیاں نہیں نکلیں گی۔
چوہوں سے چھٹکارا پانا
چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے کاٹن کی کوچی تارپین کے تیل میں بھگو کر گھر کے متاثرہ حصوں اور داخلی اور خارجی حصوں پر لگائیں۔
جوئیں مارنا
بعض دفعہ اتنی جوئیں پڑتی ہیں کہ چارپائی اور بستر میں بھی ڈیرہ جمالیتی ہیں۔ مولی کے نرم نرم پتے توڑ کر اس میں پارہ ہم وزن ملا کر پتھر کی کھرل میں باریک پیس لیں اور روئی تر کرکے چارپائی کے چاروں کونوں میں رکھ دیں۔ جوئیں اور کھٹمل مر جائیں گے
اس دوا میں دھاگے تر کر لیں۔ اس دھاگے کو کنگھی میں لپیٹ کر بالوں میں پھیریں۔ یا ہیئر پن کے ساتھ دھاگہ سر میں لگائیں جوئیں مر جائیں گی۔
مولی کے عرق میں سرسوں کا تیل ملا کر تھوڑا سا پارہ کھرل کریں اور سر پر لگا کر کپڑا باندھ دیں۔ جوئیں مرجائیں گی۔
قالین دھونا
مشین کا پرنٹڑ قالین ہے تو آسانی سے دھل جاتا ہے۔ اسے کسی صاف جگہ پر بچھائیں ۔ پانی کا پائپ لگا کر قالین گیلا کریں اور سرف چھڑک دیں۔ کپڑے دھونے والا برش لے کر رگڑیں اور پھر کھلے پانی میں دھو ڈالیں۔ دیوار پر ڈال کر سکھائیں ۔ فرش پر بچھا کر تھوڑا سا پیٹرول پر لگا کر ہلکا سا ہاتھ پھیر دیں تاکہ چمک آ جائے۔
روغن (پینٹ) کے دھبے
گھر میں رنگ اور روغن ہو تو کہیں نہ کہیں دھبے ضرور لگتے ہیں۔ مٹی کے تیل سے دھبہ صاف ہوجاتا ہے۔ پیٹرول سے بھی دھبہ اترتا ہے ۔ تارپین کے تیل میں بھگو کر ملیں۔ داغ اتر جائیں تو صابن سے کپڑا دھو کر دھوپ میں پھیلا دیں۔
نیل پالش کے دھبے
نیل پالش کا دھبہ اسپرٹ، الکوحل ، ایسی ٹون سے اتاریں۔ اسپرٹ گھر میں موجود ہوتی ہے آپ روئی سے دھبہ پر لگائیں اور صاف کریں نیل پالش اتارنے کا لوشن عام مل جاتا ہے آپ اس لوشن سے بھی دھبے صاف کر سکتی ہیں۔
فریج کی برف
گھر کی عام ضرورت شامل ہے۔ پرانے فریج میں برف بہت جمتی ہے ۔ آپ مہینہ میں دو بار برف کے خانہ کو صاف کریں ۔ کبھی چھری یا سلائی کی مدد سے برف نہ نکالیں۔ اس طرح فریج کی گیس خارج ہو گئی اور فریج خراب ہو جائے گا۔
ضروری ہدایات
کپڑوں پر سے داغ دھبے صاف کرنے کے لیے دھبوں پر گلیسرین لگائیں اور پوری رات کےلئے چھوڑ دیں۔ اگلی صبح کپڑوں کو صاف پانی سے دھولیں
استعمال شدہ میٹ کو کمرے کے کونوں میں رکھ دیں، اس سے چیونٹیاں دور رہیں گی
پکوڑوں کو نرم کرنے کے لیے آمیزہ میں تھوڑا سا بیکنگ پاؤڈر یا دو ٹی اسپون گرم تیل ڈال دیں۔
اگر آپ اپنے ہاتھوں سے آنے والی مٹی کے تیل کی بو سے نجات چاہتی ہیں تو ان کو بیسن سے دھوئیں۔
آپ نے سلک اور وولین کے کپڑوں کو سورتوں سے بچانے کے لئے اپنی الماری میں خشک لال مرچ رکھیں۔
اگر آپ پورا دن صرف کوئی بھی پھل کھائیں اور بہت سا پانی پئیں تو آپ کا ڈیڑھ کلو وزن کم ہوگا اور ساتھ ہی آپ کا نظام ہاضمہ بھی درست ہوگا
خشک میوہ کو محفوظ رکھنے کے لئے ان کے جار میں چند لونگیں بھی شامل کردیں ۔
کپڑوں سے ہلدی کے داغ صاف کرنے کے لیے کپڑوں پر خشک صابن رگڑیں اور ایک گھنٹہ کے لیے چھوڑ دیں پھر دھوئیں ۔
ریفر یجریٹر کو کیڑوں کی پھپھوندی سے بچانا
جب آپ شہر سے باہر جا رہی ہوں طویل عرصے تک ریفریجریٹر کو بند رکھنا چاہتی ہوں تو صاف کر کے خشک کر لیں۔ اس کے اندر کافی سارا ٹالکم پاؤڈر چھڑک دیں۔ کافی عرصے سے بند رکھنے کے باوجود اس کے اندر کوئی پھپھوندی کیڑے مکوڑے نہیں آئیں گے۔
فریج کی برف
گھر کی عام ضرورت میں فریج شامل ہے۔ پرانے فریج میں برف بہت جمتی ہے ۔ آپ مہینہ میں دو بار برف کے خانہ کو صاف کریں ۔ کبھی چھری یا سلائی کی مدد سے برف نہ نکالیں۔ اس طرح فریج کی گیس خارج ہو گئی اور فریج خراب ہو جائے گا۔
فریج کا پلگ نکال دیں اور برف میں پگھلنے دیں۔
سرسوں کے تیل کی جاگ
اکثر لوگ جب سرسوں کے تیل میں کوئی چیز فرائی کرتے ہیں تو اس پر بہت سا جھاگ آجاتا ہے۔ اس جھاگ کو ختم کرنے کے لیے سرسوں کے تیل کو اچھی طرح گرم کریں اور فرائی کرنے سے پہلے لہسن کے پانچ یا چھے جوئے تیل میں ڈال کر انہیں اچھی طرح سے جلا کر نکال دیں۔ اب اس میں کچھ بھی فرائی کرلیں۔ بار بار کےاستعمال کے باوجود تیل پر جھاگ نہیں آئے گی۔
ایک تبصرہ شائع کریں