چہرے اور جلد کی خوبصورتی کے لیے کارآمد نسخے
ایک عدد سرخ پکا ہوا ٹماٹر لے کر اس کے دو ٹکڑے کر لیں اور چہرے پر اچھی طرح رگڑیں پندرہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں چہرے کی رنگت نکھر آئے گی۔
دودھ میں بادام رگڑ کر لئی سی بنالیں اس لئی کو چہرے پر ملنے سے آپ کی رنگت نکھر آئے گی۔
جو کا آٹا سو نف ،خربوزے کے بیج اور سنگترے کے چھلکے ہم وزن لے کر اچھی طرح پیس لیں اس سفوف کو صبح شام چہرے پر ملنے سے چند ہی روز میں چہرہ نکھرا نکھرا نظر آئے گا ۔
گیہوں کا آٹا اور بیسن آدھ آدھ پاؤ، سنگترے کے چھلکے ایک چھٹانک اور ایک تولہ یعنی 12 گرام صندل ان تمام اجزا کو باریک پیس لیں اور روزانہ رات کو سونے سے پہلے دودھ میں شامل کرکے چہرے پر لگائیں چند ہی روز میں چہرہ سرخ اور شاداب ہو جائے گا۔
اگرچہرے پر قبل از وقت جھریاں نمودار ہونے لگیں تو ایک عدد دیسی انڈے کی زردی الگ نکال دیں اور صرف سفیدی لیں اسے پھینٹیں اور اس میں ایک چمچ خالص شہد کا ملا لیجئے۔ پندرہ منٹ تک لگا رہنے کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھوئیے اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مار دیئے اب چہرہ تولئے کی مدد سے خشک کر لیجئے یہ عمل چہرے کی مردہ جلد کو اور جھریوں کو ختم کر دیتا ہے
یہ بتایا گیا ٹوٹکا قدر طویل ہے اس لئے مصروف زندگی گزارنے والی خواتین کے لئے قابل عمل نہیں ایسی خواتین کو چاہیے کہ انڈے کی سفیدی کو روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد دھولیں جھریاں ختم ہو جائیں گی ۔
دن میں تین بار چہرے پر لیموں کے رس کی مالش کرکے آدھے گھنٹے بعد دھو لینے سے چہرے پر پڑنے والی جھریں اور شکنوں کی افزائش رک جاتی ہے۔
گیہوں کا آٹا اوربیسن ایک ایک چھٹانک توڑی سی ہلدی سنگترے کے جلد خشک چھلکے اور تھوڑا سا سفید صندل تمام اجزا کو باریک پیس کر آمیزہ بنا لیں اور تھوڑا تھوڑا سا پانی ڈال کر ہر روز چہرے پرملیں۔چکنائی کے لئے دودھ کی بالائی استعمال کی جا سکتی ہے چند روز لگاتار اس عمل کو کرنے سے چہرے کی خوبصورتی میں نکھار اور نمایاں اضافہ ہوگا۔
گیہوں کا آٹا اور ہلدی ہم وزن لے کر گائے کے دودھ میں ملا کر یکجان کر لیں اس آمیزے کو ابٹن کی طرح چہرے پر ملنے سے چند ہی دنوں میں چہرہ نکھر جاتا ہے
اگر چہرے پر سیاہیاں نمودار ہونے لگیں تو ٹماٹر کا رس ملنے سے چہرہ شاداب ہو جاتا ہے اس کے علاوہ ہے چہرے کے سیاہ پڑنے کی صورت میں چند روز تک اسے دودھ سے دھونا بھی مفید ہوتا ہے
ایک انڈا خوب اچھی طرح پھینٹ کر ایک تولہ شہد اور ایک تولہ دودھ میں ملا کر صبح و شام چہرے پر لگائیں چہرے کی رنگت نکھر آئے گی۔
خشک موسم میں کچے دودھ کی بالائی سے چہرے کی مالش کریں اور نصف گھنٹے بعد دھولیں آپ کا چہرہ نہ صرف خشک موسم کے مضر اثرات سے محفوظ رہے گا بلکہ اس کی رنگت میں نمایاں نکھار بھی رونما ہوگا۔
چہرے کے مسامات بند ہونے کی صورت میں بارش کے پانی سے چہرہ دھو ئیں ۔ بندمسام کھل جائیں گے۔
مولی کے بیج باریک پیس کر ان میں دودھ کی بالائی شامل کر لیں رات سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں اور صبح کسی اچھے صابن سے دھو لیں چہرے کی ماند پڑتی ہوئی رنگت نکھر جائے گی ۔
خمیری آٹے سے صبح سویرے چہرہ صاف کرنے سے رنگ صاف ہوجاتی ہے۔ کسی تقریب میں شمولیت سے کچھ دیر قبل اگر چہرے پر کوئی پھنسی وغیرہ نمودار ہوجائے تو برف کا ٹکڑا صاف ستھرے کپڑے میں لپیٹ کر تھوڑی دیر کے لئے اس پر رکھیں ۔اس طرح پھنسی دب جائے گی اور کم از کم 24 گھنٹے تک دوبارہ نہیں پھوٹے گی بعد ازاں اس کا کوئی مستقل علاج کیا جا سکتا ہے۔
چہرے پر پڑنے والے داغ دھبوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے جائفل کو دودھ میں پیس کر چہرے پر اس کا گاڑھا لیپ کریں ۔
تازہ پھلوں کا رس چہرے پر ملنے سے چہرہ شاداب ہو جاتا ہے۔
ملتانی مٹی ،کھیرے کا رس اور شہد کا ماسک بنا کر چہرے پر لگانے سے چہرے کی تروتازگی اور نکھار میں اضافہ ہوتا ہے۔
ایک گلاس گرم دودھ میں ہر روز شہد خالص کے دو چمچے ملا کر پینے سے چہرے کی رنگت نکھرتی ہے۔
سرسوں اور تل باریک پیس کر دودھ میں شامل کرکے رات کو سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں چہرے کا رنگ صاف ہو جائے گا ۔
ناشتے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملا کر پینے سے رنگت نکھرتی ہے اور چہرے کی شادابی میں اضافہ ہوتا ہے۔
چند گرام بیسن میں تھوڑا سا دودھ چند قطرے لیموں کا رس اور ایک چٹکی ہلدی ملا کر چہرہ دھولیں چند روز کے عمل سے آپ کا چہرہ چمک اٹھے گا۔
خربوزے کے بیج چھیل کر پانی میں پیس لیں اور چہرے پر لیپ کریں چہرہ شاداب ہو جائے گا ۔
آٹے کی بھوسی کو دودھ میں ملا کر کریم بنالیں اور چہرے پر لگائیں،چہرہ کھل اٹھے گا۔
چرونچی کو دودھ میں پیس کر ہلکا سا گرم کریں اور رات کو سونے قبل چہرے پر اس کی مالش کریں۔ صبح اٹھ کر کسی معیاری صابن سے چہرے دھولیں۔سیاہ رنگت کو نکھارنے کا بہترین نسخہ ہے۔
آدھا پاؤ دودھ گرم کرکے اس میں دو عدد لیموؤںکا رس ڈال دیں۔ جب دودھ پھٹ جائے تو اس کا پانی الگ نکال کر کسی برتن یا ششے کی بوتل میں محفوظ کرلیں اس پانی میں وزن گلاب کا عرق ملا کر چہرے پر لگائیں چہرے شاداب ہوجائے گا۔
دن میں دو مرتبہ تازہ لیموں کے رس سے چہرے کی مالش کرنے اور آدھ گھنٹے بعدکسی اعلی معیار کے صابن سے دھو لینے سے چہرے کی شکنوں سے نجات مل جاتی ہے۔
دودھ میں زیتون کا تیل ڈال کر پینے سے چہرے کی رنگت نکھر آتی ہے ۔
آٹے کی بھوسی کو چھا چھ میں ملا کر دس منٹ کےلئے چہرے اور گردن پر لگائے رکھیں رنگت نکھر آئے گی ۔
تازہ سنگترے کے چھلکے چند روز سائے میں رکھ کر خشک کر لیں۔ اس کے بعد کسی برتن میں ڈال کر اتنا دودھ ڈالیں چھلکے اچھی طرح بھیگ جائیں دو گھنٹے بعد انہیں دودھ میں ہی پیس لیں یا گرائنڈ کر لیں یہ ایک ابٹن بن جائے گا۔ اسے ہر روز رات کو سونے سے پہلے چہرے گردن اور ہاتھ پیروں پر لگائیں اور صبح کو کسی اچھی صابن سے دھو لیں تین چار روز تک یہ عمل کریں جلد کی رنگت نکھر آئے گی۔
انڈے کی زردی اور زیتون کے تیل کا آمیزہ بنا کر چہرے پر لگانے سے چہرہ نرم و ملائم ہوجاتا ہے۔
شکر کے شربت میں لیموں کا رس ڈال کر پینے سے رنگ نکھر جاتا ہے۔
اگر چہرے پر گڑھے ہو تو تھوڑی سی ملتانی مٹی لے کر اس میں عرق گلاب ڈالیں اور آمیزہ بنا لیں ۔اس آمیزے کا لیپ چہرے پر کریں اور دس پندرہ منٹ بعد تازہ پانی سے دھو لیں ۔گڑھے ختم ہو جائیں گے۔
ایسی خواتین جن کے چہرے پر، ماتھے پر ناک کے نیچے بال ہوں انہیں چاہیے کہ امونیا اور ہائیڈروجن پر آکسائیڈ کا محلول بنا کر محفوظ کرلیں اور رات کو سونے سے پہلے روئی کے پھائے سے بالوں پر لگائیں خشک ہونے پر پانی سے دھولیں ہیں ان غیر ضروری بالوں سے نجات مل جائے گی۔
چہرےکے بالوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے کچےبیروں کو اچھی طرح پیس کر بالوں پر لگائیں۔ تھوڑی دیر بعد آرام سے اتار لیں ۔اس طرح بال بالکل ختم ہو جائیں گے۔
پودینے کی پتیاں ابال کر اس کے پانی کو کھلے منہ کے برتن میں تھوڑی دیر ٹھنڈی جگہ رکھ دیں اور روزانہ صبح سویرے اس کا چوتھائی کپ پی لیں۔ رنگت سرخ و سفید ہو جائے گی۔
رات کو سونے سے پہلے زعفران میں زیتون کا تیل شامل کرکے چہرے پر ملنے سے سانولی رنگت بھی سرخ و سفید ہو جاتی ہے ۔
کڑوے باداموں کو پانی میں رگڑ کر چہرے پر ملنے سے جلد کی رنگت نکھر آتی ہے اور چہرہ چمک اٹھتا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں