Great healthcare tips | Dadi Amma ky gharelo totkay | healthy tips in urdu part 2@Magazine Totkay
سر کے بال مجھ سے روٹھ گئے!
جن لوگوں کے بال بہت زیادہ گرتے ہوں ان کیلئے یہ نسخہ بہت لاجواب ہے۔کلونجی کا تیل اور ادرک کا پانی ہم وزن لے کر روزانہ صبح وشام بالوںمیں لگائیں ۔بال گرنا بند ہو جائیں گے اور نئے بال آنا شروع ہو جائیں گے۔
آپ کے بالوں میں خشکی یا جوئیں ہیں؟
جوئوں کیلئے:چقندر کے پتے‘ ڈنٹھل اور ایک چقندر کاٹ کر پانی میں خوب جوش دیجئے اور اس سے بال دھوئیے جوئیں آئندہ نہیں ہوں گی ایک ماہ مسلسل بالوں میں یہی عمل دہرائیے۔ بالوں کی خشکی:ایک چقندر پتوں سمیت پانی میں ابال کر سر پر خوب ملیے آدھے گھنٹے بعد سر دھولیجئے ہفتہ میں دوبار یہ عمل کریں اس سے خشکی دور ہوجائے گی۔
بڑی خبر کمر درد کا سستا ترین علاج مل گیا!
دال ماش اچھی طرح صاف کرکے دھولیں اور سوکھا کر پیس لیں‘ نہار منہ یہ سفوف آدھا چائےکا چمچ ہمراہ پانی یا دودھ کھائیں، انشا ءاللہ کمردرد ٹھیک ہوجائے گا۔ نہایت آزمودہ ہے۔
منے کو صحت مند اور موٹا تازہ بنانے کیلئے لاجواب ٹوٹکہ
ھوالشافی: شہد‘ بادام روغن‘ زیتون کا تیل‘ کسٹرآئل ایک ایک قطرہ ملا کر پیدائشی بچے یا بچی کو پہلے چند ماہ چٹانا ہے۔ پھر صبح و شام دو دفعہ پھر جیسے جیسے بچہ بڑا ہوتا جائے قطرے بڑھاتے جائیں۔ یہ چیزیں خالص ہونی چاہئیں‘ یہ اجزاء بچوں کی بہت سی تکالیف مثلاً خشکی‘ آنتوں کی صفائی‘ طاقت کیلئے لاجواب ٹانک ہے‘ بچہ صحتمند اور موٹا ہوگا۔
کیا آپ کے بھی ہاتھ کانپتے ہیں؟
بعض لوگوں کے ہاتھ بہت زیادہ کپکپاہٹ کا شکار ہوتے ہیں ایسے لوگ اگر اپنے کھانے میں نمک کی مقدار کم کرکے چوتھائی کردیں اور روزانہ صبح بعد نماز فجر ننگےپاؤں شبنم آلودہ گھاس پر ٹہلا کریں انشاء اللہ ہاتھوں کی کپکپاہٹ کچھ عرصہ میں دور ہوجائیگی۔
آپ کے ناخن بھی کہیں ایسے تونہیں؟
اگر کسی کا ناخن پک جائے یا انگلی وغیرہ تو ایک پودا ملتا ہے جس کا نام آک ہے جس کے اندر سے دودھ نکلتا ہے،روئی کے ساتھ وہ دودھ لگالیں انشاء اللہ پکا ہوا ناخن ٹھیک ہوجائیگا۔
بلڈپریشرکو نارمل رکھنے کیلئے قہوہ
میںکافی عرصہ سے بلڈپریشر کا مریض تھا‘ پہلے پہل تو کسی نہ کسی طرح گزارہ ہوجاتا لیکن آخر کار میں گولیوں پر لگ گیا‘ پھر مجھے کسی نے ارجن نامی درخت کا بتایا کہ اس کی چھال کا قہوہ بنا کر پیو اب الحمد اللہ کافی آرام ہے۔مکمل نسخہ:آدھ پاؤ چھال ایک پاؤ پانی میں ابالیں جب آدھ پاؤ پاؤ رہ جائے تو مل چھان کر چینی حسب ذائقہ ملا کر دن میں تین کپ استعمال کریں مکمل افاقہ ہونے تک۔
منےکے پیٹ میں درد تو نہیں؟
جب بچوں کو پیٹ درد ہوتا ہے تو اس کی یہ علامت ہے کہ بچے ٹانگوں کو بار بار سیکڑتے ہیں اور چیختے ہیں۔ بچوں کے پیٹ درد کیلئے مندرجہ ذیل چٹکلہ بہت مفید ہے۔ ھوالشافی: پیاز کو آگ میں سینک کر پانی نچوڑ لیں اور 3 گرام پلادیں درد بند ہوجائیگا۔
ٹوٹکہ آزمائیں! نکسیر دوبارہ کبھی نہ آئے گی !
نکسیر خواہ کتنی ہی پرانی ہو‘ بازار سے دس روپے کی سرد چینی لیں اس کی نشانی یہ ہے کہ اصلی سرد چینی کالی مرچ جیسی اور ساتھ ڈنڈی ہوگی نقلی کے ساتھ ڈنڈی نہیں ہوتی دیکھ کرلیں اسے باریک پیس لیں ایک چھوٹا چمچ ایک گلاس دودھ میں ڈال کر مکس کرکے فریج میں رکھیں صبح خالی پیٹ استعمال کریں۔ تین دن ایسا کریں۔ انشاء اللہ دوبارہ ساری زندگی نکسیر نہیں آئے گی۔
پیٹ میں مروڑ اُٹھے تو یہ ٹوٹکہ آزمائیں!
ہر قسم کے یرقان‘ قبض اور خون کی حرکت میں خرابی‘ جسم پر دانے وغیرہ کیلئے یہ حیرت انگیز ٹوٹکہ مفید ہے۔ ’’ز‘‘ اس بیماری میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا۔ اللہ کے کرم و فضل سے صحت یاب ہوگئے۔ اس دوائی کو استعمال کرتے ہوئے پرہیز لازم ہے۔ بنانے کا طریقہ: کسی بھی پنسار کی دکان سے افسنتین کی 50 روپے کی لکڑیاں لے کر ڈیڑھ کلو پانی میں ابالیں اور ساتھ آدھا کلو چینی ڈالیں۔ جب ایک کلو پانی بچ جائے تو اس کو اتار کر چھان لیں کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ استعمال: کپ کا چوتھا حصہ صبح‘ دوپہر اور چوتھائی حصہ شام میں استعمال کریں۔ دوائی کڑوی ہونے کی وجہ سے بھنے ہوئے چنے تھوڑے سے کھالیں تاکہ منہ کا ذائقہ ٹھیک رہے۔
50 روپے میں 4امراض کا علاج
ہر قسم کے یرقان‘ قبض اور خون کی حرکت میں خرابی‘ جسم پر دانے وغیرہ کیلئے یہ حیرت انگیز ٹوٹکہ مفید ہے۔ ’’ز‘‘ اس بیماری میں مبتلا ہوئے تو انہوں نے یہ ٹوٹکہ آزمایا۔ اللہ کے کرم و فضل سے صحت یاب ہوگئے۔ اس دوائی کو استعمال کرتے ہوئے پرہیز لازم ہے۔ بنانے کا طریقہ: کسی بھی پنسار کی دکان سے افسنتین کی 50 روپے کی لکڑیاں لے کر ڈیڑھ کلو پانی میں ابالیں اور ساتھ آدھا کلو چینی ڈالیں۔ جب ایک کلو پانی بچ جائے تو اس کو اتار کر چھان لیں کسی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ استعمال: کپ کا چوتھا حصہ صبح‘ دوپہر اور چوتھائی حصہ شام میں استعمال کریں۔ دوائی کڑوی ہونے کی وجہ سے بھنے ہوئے چنے تھوڑے سے کھالیں تاکہ منہ کا ذائقہ ٹھیک رہے۔
آپ کی ناک میں کیڑے تو نہیں؟
نیاز بو کے پتوں کا رس 2 قطرے ناک میں ٹپکائیے،اس سے کیڑے مرجاتے ہیں۔ شافی ٹوٹکہ ہے۔
جھریوں سے نجات کیلئےیہ پیسٹ لگائیں!
میتھی کے تازہ پتوں کی پیسٹ بنا کر سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں ،تھوڑی دیر بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں،جھریاں ختم ہو جائینگی۔
نسخہ آزمایا،پتھری غائب اورڈاکٹر حیران!
درد گردہ‘پتھری اور گیس کی تکلیف کیلئے کئی بار کا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ ھوالشافی: سونٹھ‘ سونف‘ نوشادر‘ کالانمک‘ کالی مرچ اور رائی یہ چھ چیزیں ہیں ہم وزن لینی ہیں۔ ایک ایک چھٹانک لے کر باریک پیس لیں۔ صبح و شام چھوٹی چمچ پانی کے ہمراہ لے لیں۔ پانی زیادہ پینا ہے۔ پتھری‘ ریت جو بھی گردہ میں ہوں گی خارج ہوجائیں گی
نہ کبھی زکام ہو گا نہ نمونیہ
روغن زیتون روزانہ(5سے20گرام)استعمال کرنے سے کبھی زکام اور نمونیا نہیںہوتا ۔
کوئلوں پر شکر ڈالیں اور خارش کی بیماری ختم
خارش کی بیماری سے نجات کیلئےکوئلے لیکر اسے گرم کرلیں‘ پھر اس کے اوپر (شکر) جو گُڑ کی بنی ہوتی ہے وہ آہستہ آہستہ اوپر ڈالتے جائیں‘ اس کی دھونی اپنے پورے جسم پر لیں‘ یہ بیماری ختم ہوجائے گی۔
دائمی نزلہ کیلئے
دائمی نزلہ کیلئے مچھلی کا تیل آدھا چمچ روزانہ ناشتے کے دو گھنٹہ بعد ایک ماہ تک استعمال کریں‘ سردیوں میں رات کو بھی آدھا چمچ استعمال کرسکتے ہیں۔
دائمی نزلہ ،حلق میں سوزش اور ناک میں پھوڑا پھنسی
اگر ناک میں پھوڑا پھنسی ہو یا حلق میں سوزش ہو تو تھوڑے سے نیم کے تازہ پتے لےکر انہیںپانی میں جوش دیں ،چٹکی بھر نمک بھی ڈال دیں ۔پھر اسے چھان لیں۔ یہ نیم گرم پانی ناک میں زور سے چڑھائیں اور غرارے بھی کریں‘ دن میں کم از کم تین مرتبہ‘ دس دن کا کورس کریں‘ دائمی نزلہ بھی ختم ہوجائے گا۔
دماغی کمزوری پرانانزلہ اور سر درد
مغز بادام‘ مکھن‘ چینی ہم وزن لے کر رگڑ کر چاٹنے سے دماغی کمزور دور ہوتی ہے اور پرانا نزلہ‘ درد سر اور کمزوری میں بے حد مفید ہے۔
گردے کے درد سے ہمیشہ کیلئےنجات
گردے کا درد جوپتھری کی وجہ سےہورہا ہو‘ آپ دیسی مرغی کے پوٹے لیکران کے اوپرسے جو زرد رنگ کا چھلکا اترتا ہے اس کو خشک کرلیں اور پیس کر آدھی چمچ صرف تین بارکھائیں اور اوپر سے دودھ اگر گائےکامل جائے تو اچھا ورنہ جو میسر ہو پی لیں۔ گلقند بھی دو چمچ کھالیں۔ انشاء اللہ جوآپریشن کروانے جارہے تھے وہ بھی ٹھیک ہوگئے ہیں اور یہ ایسے اور اتنی جلدی سے اثر کرتا ہے جیسے پین کلر کھالی ہو۔
اپنی ناف خود ٹھیک کریں!
ایک یا آدھے انچ موٹا دو فٹ لمبا ڈنڈا لیں‘ اکڑو بیٹھ کر یہ ڈنڈا گھٹنوں میں دبالیں۔ حلوہ یا کوئی نرم غذا سامنے رکھ لیں‘ دو منٹ کے بعد یہ غذا استعمال کریں‘ بعد غذا یہ ڈنڈا نکال دیں۔ ناف ٹھیک ہوجائے گی۔نوٹ: دونوں پاؤں اور گھٹنے ملیں ہوں تو بہتر ہے اور نہ ہوسکے تو کوئی حرج نہیں۔یہ ٹوٹکہ میں نے کئی افراد پر آزمایا ہے کامیاب پایا ہے۔
دانتوں کے امراض کا آزمودہ حل!
کوڑتمے کی مسواک دن میں دو مرتبہ صبح و شام کرنے سے مسوڑھوں سے خون آنا بالکل بند ہوجاتا ہے اور دانت مضبوط ہوجاتے ہیں۔
خودکلامی کی بیماری دو رکرنے کیلئے یہ کھائیں!
کچھ لوگوں کو اپنے آپ سے باتیں کرنے کی عادت ہوتی ہے‘ یہ بیماری بھی ہوتی ہے‘ اس کیلئے پپیتہ کا چھلکا جو کہ نہ کچا ہو نہ زیادہ پکا ہوا اس کو ایک ہفتہ سالن کی طرح پکا کر کھائیں۔
ناک میں پانی ڈالنے سے نزلہ زکام ختم!
ناک میں زور سے نیم گرم پانی چڑھائیں‘ ایک نتھنا بند کرکے دوسرے نتھنے میں تین دفعہ پانی زور سے چڑھائیں۔ اسی طرح دوسرے نتھنے میں بھی، دن میں چند بار ایسا کریں انشاء اللہ دس دن میں نزلہ زکام ختم ہوجائے گا۔ مجرب عمل ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں