(بلیک ہیڈز دور کرنے کے لیے )       ٹماٹو کو فریج میں رکھ کر خوب ٹھنڈا کریں اور اسے چہرے پر ملیں اس طرح سے چہرے کے سارے بلیک ہیڈز نکل جائیں گےگی 


اگر آلو زیادہ میٹھے ہو تو انہیں چھیل کر نمک ملے پانی میں چند منٹ کے لئے بھگو دیں اس طرح سے آلو کی مٹھاس کم ہو جائے گی 


ماہرین کے مطابق دن بھر تھوڑا تھوڑا کھانے سے جسم کی چربی کم کی جاسکتی ہے بجائے اس کے کہ دن میں تین مرتبہ ضرورت سے زیادہ کھایا جائے 


اگر سالن بنانے کے بعد شوربے قورمے یا سبزی کے اوپر گھی یا تیل نہ آرہا ہو تو آدھا چائے کا چمچ اس میں قصوری میتھی شامل کر دے چند سیکنڈ کے اندر تیل یا  گھی اوپر آ جائے گا 


تیار کیک میں سے انڈے کی بدبو ختم کرنے کے لیے کیک کا آمیزہ بناتے وقت اس میں ایک کھانے کا چمچہ شہد ڈال دیں 


لال مرچ ہر طرح کے درد کے لیے مفید ہے جیسے کے گنٹھیا کا درد اور درد کے پیغامات دماغ تک پہنچانے کے لیے کیمیائی کیمیکل کو ریگولیٹ رکھتی ہے 


پیاز کھانے سے خون پتلا رہتا ہے کیونکہ اس میں سلفائیڈ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جس سے جسم کا کولیسٹرول لیول نارمل رہتا ہے 


بچوں کے پیٹ میں ہونے والے کیڑے ختم کرنے کے لیے انھیں روزانہ نہار منہ ایک کھجور کھلائیں اس سے پیٹ کے کیڑے 

ختم ہو جاتے ہیں 


کیک کے اوپر  اچھی تہہ لانے کے لیے  کیک کو بیک کرنے سے پہلے اس پر ایک چائے کا چمچہ پسی ہوئی چینی چھڑک دیں تو کیک کے اوپر بہت خوبصورت اور اچھی سی تہہ آجائے گی


بھنڈی ایک تحقیق کے مطابق بھنڈی کھانے سے ذہنی دباؤ کا خاتمہ ہوتا ہے بھنڈی میں ریشے کی بڑی شرح پائی جاتی ہے جو خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ نہیں ہونے دیتی اس لیے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے


چہرہ اور ہاتھ ملائم رکھنے کے لیے گلیسرین ایک بڑا چمچ عرق گلاب آدھی بوتل لیموں کا رس تین بڑے چمچ تینوں چیزوں کو ملا کر رکھ لیں اور ہر روز رات کو باقاعدگی سے ہاتھ پاؤں پر لگائیں 


اگر کڑھی پتے کو المونیم فوائل میں لپیٹ کر رکھ دیا جائے تو وہ ایک مہینے تک تازہ رہیں گے 


لہسن کے فوائد لہسن کو بہت سی ادویات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے یہ دوران خون کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور قوت مدافعت بڑھاتا ہے ذیابیطس کے مریض کے لیے بہت مفید ہے 


گھیگوار کا جادو گھی گوار کا پودا اپنے اندر بے شمار طبی فوائد کا خزانہ لئے ہوئے ہے اس کا گودا جلدی امراض معدے کی خرابی دانت کا درد پٹھوں کی تکلیف کے لیے استعمال کیا جاتا ہے روز ایک پتے کا گودا کھانے سے کمر اور جوڑوں کا درد نہیں ہوتا 


زردہ پکاتے وقت دم پر رکھنے سے پہلے اس میں ایک کھانے کا چمچہ گھی شامل کردیں اس عمل سے پکنے والے چاول مزیدار ہوں گے


کیا آپ جانتے ہیں اگر آپ دن کے دوران تھکاوٹ یا نیند محسوس کرتے ہیں تو کھجور آپ کی توانائی بحال کرنے کے لیے بہترین علاج ہے 


کمزور لوگ اگر روزانہ دس دانے انجیر کھالیا کرے تو دبلا پن ختم ہو جائے گا 


اگر سلاد کا پیالہ خوب ٹھنڈا کر لیا جائے اور پھر اس کے بعد اس میں سلاد   رکھے اس سے زیادہ دیر تک تازہ رہے گا 


جو کہ آٹے کا استعمال وزن کم کرنے میں معاون ہے  جو کے آٹے کا استعمال ناشتے میں کریں تاکہ کولیسٹرول کم ہو سکے


 اجوا کھجور اجوا     کا درخت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خود لگایا عجوہ کھجور اور دل کے امراض ذہنی امراض بخار جگر کی سوزش  شوگر جیسے امراض کے لیے کارآمد ہے 


رنگ گورا کرنے والی چائے رنگ گورا کرنے کے لیے بہی یعنی سفرجل کے پتے پانچ سے چھ لے لیں ان کو توڑلے  اس میں ایک گلاب کی پتیاں چائے کی پتی اور سو ملا کر پکائیں اور اسے چائے کی طرح استعمال کریں 


بند گوبھی کھائیں پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے اینٹی کینسر ہوتا ہے آنکھوں کو مضبوط بناتا ہے اس  کے کھانے سے خون کی خرابی کے امراض دور ہوجاتے ہیں


مونگ پھلی ڈاکٹروں کے مطابق مونگ پھلی کا استعمال انسولین کی سطح برقرار رکھتا ہے خون کے نئے سیل بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس میں وٹامن اے پایا جاتا ہے 


گاجر گاجر آپ کی جلد کو جُھریوں سے بچاتی ہے اور جلد کو نکھارتی ہے اس کے علاوہ یہ آنکھ کے کینسر جیسی خطرناک بیماریوں سے بچاتی ہے 


گھیگوار کے فوائد ایلوویرا انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اگر ہاتھ جل جائے تو فورا اس کا گودا لگانے سے جلن کم ہو جاتی ہے یہ منہ کے السر کے لیے بہت مفید ہے 


پیاز کھائیں پیاز کھانے سے خون پتلا رہتا ہے کیونکہ اس میں سلفائیڈ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتا ہے جس سے جسم کا کولیسٹرول لیول نارمل رہتا ہے


بادام کھائیں بادام ایک  خشک بیج والا پھل ہے یہ قبض کشاء ہے اور حافظہ کو تیز کرتا ہے  صبح نہار منہ اس کا چھلکا اتار کر کھائیں تو دماغی قوت میں بہت اضافہ ہوتا ہے اس کا حلوہ نزلہ زکام اور سر درد کے لیے مفید ہے 


جسم میں حیاتین اور معدنیات کی ضرورت کو پورا کرنے کا سب سے اولین ذریعہ انڈے ہیں انہیں ابال کر کھایا یا تل کر یہ جسم کی معدنیات اور حیاتین کی کمی کو پورا کرتا ہے


انار تازہ خون بنانے کی فیکٹری یہ معدے کو طاقت دیتا ہے اور غذا کو جلد ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے 


امرود نزلہ کھانسی قوت ہاضمہ منہ کے چھالوں اور کولیسٹرول کم کرنے کے لیے انتہائی مفید پھل ہے


 کھڑی پتے کا رس شہد میں ملا کر پینے سے متلی کی کیفیت دور ہوتی ہے کڑی پتوں کو باریک چوپ کی ہوئی ادرک میں ملائیں اور اسے صبح کھا لیں اس سے پیٹ کے امراض سے نجات میں مدد ملتی ہے


جھینگوں کی بدبو دور کرنے کے لیے بغیر دھوئے ان پر سرکہ ملا کر رکھ دیں پھر تھوڑی دیر میں اسے دھولیں بدبو ختم ہو جائے گی 


موسم ہے مٹر کا لیکن اکثر اوقات پکانے کے بعد موٹر کالے پڑ جاتے ہیں اگر مٹر ابالتے ہوئے ان کے ساتھ مٹر کے دو سے تین چھلکے ڈال دے تو مٹر پکنے کے بعد بھیs سرسبز رہیں گے 






Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی