سردی کا موسم الودای تقریبات میں ہمہ تن مصروف ہے گرمی کی آمد کی ہے اموسم اپنے ساتھ بھی امراض لاتا ہے اور بعض لوگ تو اس لیے خرم اور شاد ہوتے ہیں کہ نیا موسم کی بہاریں لائے گا اور نی بادی اپنی خوشبو سے دل و دماغ کو معطر اور شادیان کرے گی ایسے ہی کچھ لوگ اس موسم سے گھبراتے اور خوف زدہ ہوتے ہیں کیونکہ ان کو کچھ ایسی امراض لاحق ہوتی ہیں جو موسم گرما میں مزید شدید ہو جاتی ہیں۔ ان امراض میں ایک مرض نکسیر ہے یعنی ناک سے خون بہنا جو بعض اوقات کسی بھی علاج اور دوا سے رکنے کا نام نہیں لیتا بعض مریض بجلی لگواتے ہیں لیکن بھلی لگنے سے بھی مریض کا خون نہیں رکتا آخر کار مریض تھک ہار کر وقت علاج کو ترجیح دیتا ہے۔بعض بچوں کو دیکھا گیا ہے کہ اگر ان کو صرف چھینک آ جائے یا سر پر کوئی وزن رکھ لیں تو فورا نکسیر شروع ہو جاتی ہے۔ اکژه مریض یہ بھی شکایت کرتے ہیں کہ رات کو سوتے وقت نکسیر شروع ہو جاتی ہے اور بند ہونے کا نام نہیں لیتی ایسے مریض ضعف دماغ ضعف بصر اور سر چکرانے کی شکایت کرتے ہیں کیونکہ دماغ کے راستے مسلسل خون نکلنےکی وجہ سے مریض دماغی کمزوری کا شکار ہو جاتا ہے۔ایک مریض صرف نکسیر پھوٹنے کے ڈر سے ٹھنڈے علاقے میں چلا جاتا تھا لیکن جب احقر نے نسخہ استعمال کرایا تو عرصہ دراز ہو گیا ہے اب تک نکسیر میں کوئی احقر جو نسخہ اس وقت قارئین کی خدمت میں پیش کر رہا ہے۔ یہ دراصل بعض اطباء کرام کے معمولات میں رہا ہے اور ہزاروں مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حتی کہ اکثر مریض بیرون ممالک کے بڑے بڑے ہسپتالوں سے بھی علاج کرا چکے تھے لیکن جب اس نسخہ کو استعمال کرایا تو حیران کن طریقے سے صحت یاب ہو گئے۔ دہلی کے ایک کامیاب طبيب نے اس آنے کا انکشاف کیا اور احقر نے اس نسخہ کے ذریعے سے لا تعداد مریضوں کو شفا سے ہمکنار ہوتے دیکھا۔ اگر مریض کو نکسیر شروع ہو گئی ہے اور کسی دوا سے نہیں رکتی تو گھبرانے کی بات نہیں لیموں کا پانی ڈراپر میں بھر کر ناک میں پاتے رہیں خون آنا بند ہو جائے گا واضح رہے کہ لیموں کا پانی چھان کر ڈراپر میں بھریں۔ اب اس نسخہ کو بیان کرتے ہیں جس سے ہزاروں مریض صحت یاب ہو چکے ہیں فائدہ حاصل کرنے کے بعد احقر کر دعاؤں سے یاد کریں۔ ناریل یا کھوپنے کا (خشک کھوپی) تین انچ لمبا ٹکڑا رات کو گھڑے میں بھگو رکھیں می نہار منہ کھلا دیں اس طرح سات دن تک کھلائیں انشاء اللہ ہمیشہ کے لیےنکسیر کا خاتمہ ہو جائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں